Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خصوصیات کا تذکرہ

۔ (۱۱۲۵۸)۔ عَنْ وَاثِلَۃَ بْنِ الْأَسْقَعِ: أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((أُعْطِیتُ مَکَانَ التَّوْرَاۃِ السَّبْعَ، وَأُعْطِیتُ مَکَانَ الزَّبُورِ الْمِئِینَ، وَأُعْطِیتُ مَکَانَ الْإِنْجِیلِ الْمَثَانِیَ، وَفُضِّلْتُ بِالْمُفَصَّلِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۱۰۷)

سیدنا واثلہ بن اسقع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مجھے تورات کے عوض سبع طوال (سات مفصل سورتیں)،زبور کے عوض مئیں،انجیل کے عوض مثانی دی گئی ہیں اور مفصل سورتوں کے ذریعے باقی انبیاء پر مجھے فضیلت دی گئی ہے۔
Haidth Number: 11258
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۲۵۸) تخریج:اسنادہ حسن، اخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۲۲/ ۴۷۵، والطیالسی: ۱۰۱۲ (انظر: ۱۶۹۸۲)

Wazahat

فوائد:… قرآن کریم کی سورتیں چار قسم کی ہیں: (۱) طِوَال: سات ہیں، بقرہ، آل عمران، نسائ، مائدہ، انعام، اعراف اور انفال اور براء ت( سورۂ انفال اور سورۂ براء ت) کو ایک شمار کیا گیا ہے۔ (۲) المِئِیْنَ: جن سورتوں کی آیات (۱۰۰) سے زائد یا اس کے قریب ہیں۔ (۳) الْمَثَانِی: وہ سورتیں جو تعداد میں مئین کے بعد آتی ہیں، ان کو مثانی اس لیے کہا جاتا ہے کہ ان کو طوال اور مئین کی بہ نسبت بار بار پڑھا جاتا ہے۔ (۴) المُفصَّل: ان کی ابتداء سورۂ ق یا سورۂ حجرات سے ہوتی ہے، یہ مزید تین حصوں میں تقسیم کی جاتی ہیں: طِوال مُفصَّل: سورۂ ق یا سورۂ حجرات سے لے کر سورۂ نباء یا سورۂ بروج تک۔ اَوْسَاط مُفصَّل: سورہ نباء یا سورۂ بروج سے لے کر سورۂ ضحییا سورۂ بینہ تک۔ قِصَار مُفصَّل: سورۂ ضحییا سورۂ بینہ سے آخرِ قرآن تک۔