Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا معجزہ چاند کا پھٹنا، کا بیان

۔ (۱۱۲۶۴)۔ عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ، اِنْشَقَّ الْقَمَرُ عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم شِقَّتَیْنِ حَتّٰی نَظَرُوْا إِلَیْہِ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اشْہَدُوْا۔)) (مسند احمد: ۳۵۸۳)

سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے عہد میں چانددو ٹکڑے ہوا، یہاں تک کہ لوگوں نے اسے دیکھ لیا،رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: گواہ ہو جاؤ۔
Haidth Number: 11264
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۲۶۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۶۳۶، ۴۸۶۵،ومسلم: ۲۸۰۰(انظر: ۳۵۸۳)

Wazahat

فوائد:… یہ ایسا عالمی اور کائناتی معجزہ ہے کہ جو ہمارے نبی کے ساتھ خاص ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے پہلے کسی نبی کو ایسا معجزہ عطا نہیں کیا گیا۔