Blog
Books
Search Hadith

آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا معجزہ کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی برکت سے مریضوں کی شفایابی، اونٹ کے آپ کو شکایت کرنے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو سلام کرنے کے لیے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے حکم کی بجا آوری کے لیے درخت کے اپنی جگہ سے ہٹ جانے کا تذکرہ

۔ (۱۱۲۷۳)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ امْرَأَۃً جَاء َتْ بِوَلَدِہَا إِلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَتْ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ بِہِ لَمَمًا وَإِنَّہُ یَأْخُذُہُ عِنْدَ طَعَامِنَا، فَیُفْسِدُ عَلَیْنَا طَعَامَنَا، قَالَ: فَمَسَحَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَدْرَہُ وَدَعَا لَہُ فَتَعَّ تَعَّۃً، فَخَرَجَ مِنْ فِیہِ مِثْلُ الْجَرْوِ الْأَسْوَدِ فَشُفِیَ۔ (مسند احمد: ۲۱۳۳)

سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت اپنے بیٹے کو لیے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں آئی اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس پر جنون یعنی پاگل پن کا اثر ہے اور اسے ہمارے کھانے کے وقت دورہ پڑتا ہے۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے سینے پر ہاتھ پھیرا اور اس کے لیے دعا کی، تو اسے ایک قے آئی اور اس کے منہ سے کتے کے پلے کی سی کوئی سیاہ چیز نکلی اور و ہ شفا یاب ہوگیا۔
Haidth Number: 11273
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۲۷۳) تخریج: اسنادہ ضعیف، فرقد السبخی،قال البخاری: فی حدیثہ مناکیر، وقال احمد وابوحاتم: لیس بالقوی، اخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۸/ ۵۰، والدارمی: ۱۹، والطبرانی: ۱۲۴۶۰ (انظر: ۲۱۳۳)

Wazahat

Not Available