Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی جدائی میں غمگین ہونے پر کھجور کے تنے کا گریہ

۔ (۱۱۲۸۵)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَخْطُبُ إِلٰی جِذْعٍ قَبْلَ أَنْ یَّتَّخِذَ الْمِنْبَرَ، فَلَمَّا اتَّخَذَالْمِنْبَرَ وَتَحَوَّلَ إِلَیْہِ حَنَّ عَلَیْہِ، فَأَتَاہٗفَاحْتَضَنَہٗفَسَکَنَ،قَالَ: ((وََلَوْلَمْأَحْتَضِنْہُلَحَنَّإِلٰییَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۳۶)

سیدنا عبداللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ منبر تیار ہونے سے قبل نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک ستون کے قریب کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے، منبر تیارہونے پر جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ادھر منتقل ہو گئے تو وہ تنا رونے لگا۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے قریب آکر اسے اپنے سینے سے لگایا تو وہ خاموش ہو گیا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر میں اسے سینے سے نہ لگاتا تو یہ قیامت تک روتا رہتا ۔
Haidth Number: 11285
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۲۸۵) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، اخرجہ ابن ماجہ: ۱۴۱۵(انظر: ۲۲۳۶)

Wazahat

فوائد:… یہ تنا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ذکر سے متأثر تھا، جب اس نے اس ذکر کو گم پایاتو وہ رونے لگا، اللہ تعالی، اس کی علامات اور اس کے ذکر کے سلسلے میں کائنات کی ہر چیز کو شعور ہے۔