Blog
Books
Search Hadith

اس امر کا بیان کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی برکت سے سرکش اور باغی جانور اور جمادات بھی فرماں بردار بن جاتے تھے

۔ (۱۱۲۸۸)۔ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، قَالتْ: کَانَ لآلِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَحْشٌ، فَإِذَا خَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَعِبَ وَاشْتَدَّ وَ أَقْبَلَ وَأَدْبَرَ، فَإِذَا أَحَسَّ بِرَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَدْ دَخَلَ، رَبَضَ فَلَمْ یَتَرَمْرَمْ مَا دَامَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الْبَیْتِ کَرَاھِیَۃَ أَنْ یُّؤْذِیَہٗ۔ (مسند احمد: ۲۵۳۲۹)

سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ آل رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا ایک وحشی جانور تھا، جب اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم باہر چلے جاتے تووہ کھیلتا کو دتااور آگے پیچھے دوڑتا تھا۔ لیکن جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی آمد محسوس کرتا تو پرسکون ہو جاتا، پھرجب تک آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم گھر میں رہتے ،وہ کوئی حرکت نہ کرتا مباداکہ اس کی وجہ سے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کوئی تکلیف پہنچے۔
Haidth Number: 11288
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۲۸۸) تخریج: رجالہ ثقات رجال الصحیح الا ان مجاھد بن جبر لم یصرح بما یفید سماعہ ھذا الحدیث من عائشۃ، اخرجہ الطحاوی فی شرح معانی الآثار : ۴/ ۱۹۵، والبزار: ۲۴۵۰، وابویعلی: ۴۴۴۱ (انظر: ۲۴۸۱۸)

Wazahat

Not Available