Blog
Books
Search Hadith

اس امر کا بیان کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے معجزات میں سے ایک معجزہ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے اونٹ والا بھی ہے، جو دوران سفر چلنے سے عاجز آکر راستے میں بیٹھ گیا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے اپنا قدم مبارک مارا تو وہ انتہائی پھرتیلا ہو گیا

۔ (۱۱۲۹۲)۔ عَنْ أَبِی عَبْدِالرَّحْمٰنِ الْحُبُلِیِّ،یَقُوْلُ: إِنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِاللّٰہِ الْأَنْصَارِیِّ بَرَکَ بِہِ بَعِیْرٌ قَدْْ أَزْحَفَ بِہِ، فَمَرَّ عَلَیْہِ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ لَہٗ: ((مَالَکَیَا جَابِرُ؟)) فَأَخْبَرَہُ، فَنَزَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِلَی الْبَعِیْرِ، ثُمَّ قَالَ: ((إِرْکَبْ یَا جَابِرُ۔)) فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّہُ لَا یَقُوْمُ، فَقَالَ لَہٗ: ((إِرْکَبْ۔)) فَرَکِبَجَابِرٌالْبَعِیْرَ، ثُمَّ ضَرَبَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْبَعِیْرَ بِرِجْلِہِ، فَوَثَبَ الْبَعِیْرُ وَثْبَۃً لَوْ لَا أَنَّ جَابِراً تَعَلَّقَ بِالْبَعِیْرِ لَسَقَطَ مِنْ فَوْقِہِ، ثُمَّ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِجَابِرٍ: ((تَقَدَّمْ یَا جَابِرُ الْآنَ عَلٰی أَھْلِکَ، إِنْ شَائَ اللّٰہُ تَجِدْھُمْ قَدْیَسَّرُوْا لَکَ کَذَا وَکَذَا)) حَتّٰی ذَکَرَ الْفُرُشَ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((فِرَاشٌ لِلرَّجُلِ وَفِرَاشٌ لأمْرَأَتِہِ وَالثَّالِثُ لِلضَّیْفِ وَالرَّابِعُ لِلشَّیْطَانِ۔)) (مسند احمد: ۱۴۱۷۰)

سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ان کا اونٹ تھک ہار کر اور چلنے سے عاجز ہو کر بیٹھ گیا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کے پاس سے گزرے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دریافت فرمایا: جابر! کیا بات ہے؟ انہوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ساری بات بتائی، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنی سواری سے اتر کر سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے اونٹ کی طرف گئے اور فرمایا: جابر! سوار ہو جائو۔ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ تو کھڑا ہی نہیں ہوتا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم سوار تو ہو جائو۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اونٹ پر سوار ہوگئے اورآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنا پائوں اونٹ کو مارا اوروہ اچھل کر اٹھ کھڑا ہوا۔ اگر سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اونٹ کو قابو کرکے پکڑ نہ لیتے تو اوپر سے نیچے جا گرتے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے فرمایا: اب تم چلو اور اپنے اہل خانہ میں پہنچو۔ تم گھر جا کر دیکھو گے کہ وہ تمہارے لیے فلاں فلاں چیز تیار کر چکے ہیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بستروں تک کا بھی ذکر کیا۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: (گھر میں) ایک بستر مرد کے لیے، ایک اس کی بیوی کے لیے، تیسرا مہمان کے لیے اور چوتھا شیطان کے لیے ہوتا ہے۔
Haidth Number: 11292
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۲۹۲) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۰۷۹، ۵۲۴۵، ۵۲۴۷، ومسلم: ص ۱۰۸۸(انظر: ۱۴۱۲۴)

Wazahat

فوائد:… یہ بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا معجزہ اور برکت تھی کہ اس طرح کا تھکا ہوا اونٹ خوب چلنے پر قدرت حاصل کر لیتا ہے۔ امام نووی نے کہا: علمائے اسلام کا نظر یہ ہے کہ (اس قسم کی) احادیث کامفہوم یہ ہے کہ جب لوگ اس سلسلے میں حاجت اور ضرورت سے بڑھ کر کام کریں گے تو وہ مباہات،تکبر اور دنیوی زینت کے لیے ہو گا اور اس قسم کی چیزمذموم ہوتی ہے، جس کو شیطان کی طرف منسوب کیا جاتا ہے، کیونکہ وہی اس سے راضی ہوتا ہے، لوگوں کو اس قسم کے وسوسے ڈالتا ہے اور ان کو ان کی کاروائیاں خوبصورت بنا کر دکھاتا ہے۔