Blog
Books
Search Hadith

آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی برکت سے کھانے میں اضافہ ہو جانا بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا معجزہ ہے

۔ (۱۱۳۱۱)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ أَبِیْ لَیْلٰی، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، قَالَ: أَتٰی أَبُوْ طَلْحَۃَ بِمُدَّیْنِ مِنْ شَعِیْرٍ، فَأَمَرَ بِہِ فَصُنِعَ طَعَامًا، ثُمَّ قَالَ لِیْ: یَا أَنَسُ! انْطَلِقْ ائْتِ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَادْعُہُ وَقَدْ تَعْلَمُ مَا عِنْدَنَا، قَالَ: فَأَتَیْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأَصْحَابُہُ عِنْدَہُ، فَقُلْتُ: إِنَّ أَبَا طَلْحَۃَیَدْعُوْکَ إِلٰی طَعَامِہِ، فَقَامَ وَقَالَ لِلنَّاسِ: ((قُوْمُوْا۔)) فَقَامُوْا، فَجِئْتُ أَمْشِیْ بَیْنَیَدَیْہِ حَتّٰی دَخَلْتُ عَلٰی أَبِی طَلْحَۃَ فَأَخْبَرْتُہُ، قَالَ: فَضَحْتَنَا، قُلْتُ: إِنِّی لَمْ أَسْتَطِعْ أَنْ أَرُدَّ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَمْرَہٗ، فَلَمَّا انْتَہَی النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِلَی الْبَابِ قَالَ لَھُمْ: ((اقْعُدُوْا۔)) وَدَخَلَ عَاشِرَعَشَرَۃً، فَلَمَّا دَخَلَ وَأُتِیَ بِالطَّعَامِ تَنَاوَلَ فَأَکَلَ، وَأَکَلَ مَعَہُ الْقَوْمُ حَتّٰی شَبِعُوْا، ثُمَّ قَالَ لَھُمْ: ((قُوْمُوْا، وَلْیَدْخُلْ عَشَرَۃٌ مَکَانَکُمْ۔)) حَتّٰی دَخَلَ الْقَوْمُ کُلُّہُمْ وَأَکَلُوْا، قَالَ: قُلْتُ: کَمْ کَانُوْا؟ قَالَ: کَانُوْا نَیْفًا وَ ثَمَانِیْنَ، قَالَ: وَفَضَلَ لِأَھْلِ الْبَیْتِ مَا أَشْبَعَہُمْ۔ (مسند احمد: ۱۳۴۶۱)

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ دو مد جولے کر آئے، انہوں نے اس سے کھانا تیار کرنے کا حکم دیا، پھر مجھ سے کہا: انس! تم جا کر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بلا لائو اور تم جانتے ہی ہو کہ کھانا تھوڑا سا ہے۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کیخدمت میں پہنچا تو صحابۂ کرام بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس تھے۔ میں نے عرض کیا کہ ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آپ کو کھانے کے لیے بلاتے ہیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھڑے ہوئے اور لوگوں کو بھی کھڑے ہونے کا حکم دیا۔ وہ بھی اٹھ کھڑے ہوئے۔ میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے آگے آگے چلتا ہوا سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس پہنچا اور ان کو صورت حا ل سے باخبر کیا (کہ وہ تو سارے لوگ آ رہے ہیں)۔ انھوں نے کہا: تونے تو آج ہمیں رسوا کر دیا ہے۔ میں نے کہا کہ میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بات کو رد نہیں کر سکتا تھا، جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دروازے پر پہنچے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے صحابہ کو وہیں بیٹھ جانے کا حکم دیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خود نو صحابہ کے ہمراہ اندر چلے آئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب اندر آئے اور کھانا پیش کیا گیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ والوں نے خوب سیر ہو کر کھایا، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے فرمایا: تم اٹھ جائو اور تمہاری جگہ مزید دس آدمی آجائیں ۔ یہاں تک کہ سب لوگوں نے آکر کھانا تناول کیا۔ عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کہتے ہیں: میں نے سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے دریافت کیا کہ اس دن صحابۂ کرام کی تعداد کیا تھی؟ انہوں نے بتایا کہ اسی سے زائد افراد تھے، سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ پھر بھی اتنا کھانا بچ گیا جس نے گھر والوںکو سیر کر دیا۔
Haidth Number: 11311
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۳۱۱) تخریج: اخرجہ مسلم: ۲۰۴۰ (انظر: ۱۳۴۲۷)

Wazahat

Not Available