Blog
Books
Search Hadith

یہ بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا معجزہ ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی برکت سے پانی میںاضافہ ہو گیا

۔ (۱۱۳۲۱)۔ عَنْ عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: کَانَ فِی الْمَائِ قِلََّۃٌ، فَتَوَضَّأَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی قَدَحٍ أَوْ فِی جَفْنَۃٍ، فَنَضَحْنَا بِہِ، قَالَ: وَالسَّعِیْدُ فِی أَنْفُسِنَا مَنَ أَصَابَہُ وَلَا نُرَاہُ إِلَّا قَدْ أَصَابَ الْقَوْمَ کُلَّہُمْ، قَالَ: ثُمَّ صَلّٰی بِنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الضُّحٰی۔ (مسند احمد: ۲۰۹۱۵)

سیدناعائذ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ پانی تھوڑا تھا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک پیالےیا کھلے برتن میں وضو کیا، ہم نے اس سے پانی لے لے کر مختصر وضو کیا، ہم میں وہ آدمی خوش قسمت تھا، جسے اس پانی میں سے کچھ مل گیا۔ ہمارا خیال ہے کہ پانی ہر آدمی کو مل گیا تھا۔ اس کے بعد رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں چاشت کے وقت نماز پڑھائی۔
Haidth Number: 11321
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۳۲۱) تخریج: اسنادہ ضعیف لابھام الراوی عن عائذ بن عمرو، اخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۱۸/ ۳۴ (انظر: ۲۰۶۳۹)

Wazahat

فوائد:… اس باب میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اس معجزہ کا بیان ہے کہ متعدد مواقع پر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی برکت سے پانی میں بہت زیادہ اضافہ ہوا اور لوگوں نے اپنی اپنی ضرورت پوری کر لی، جبکہ اصل پانی انتہائی معمولی مقدار میں ہوتا تھا۔