Blog
Books
Search Hadith

یہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا معجزہ تھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس زہر آلودہ بکری کے بارے میں بتلا دیا، جو ایکیہودی خاتون نے تحفہ کی صورت میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو پیش کی تھی

۔ (۴/۱۱۳۲۲)۔ حَدَّثَنَا رَوْحٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ، قَال: سَمِعْتُ ہِشَامَ بْنَ زَیْدٍ، قَال: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ یُحَدِّثُ، أَنَّ یَہُودِیَّۃً جَعَلَتْ سُمًّا فِی لَحْمٍ، ثُمَّ أَتَتْ بِہِ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَکَلَ مِنْہُ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَقَال: ((إِنَّہَا جَعَلَتْ فِیہِ سُمًّا۔)) قَالُوا: یَا رَسُولَ اللَّہِ، أَلَا نَقْتُلُہَا؟ قَال: ((لَا۔)) قَال: فَجَعَلْتُ أَعْرِفُ ذَلِکَ فِی لَہَوَاتِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۳۳۱۸)

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایکیہودی خاتون نے گوشت میں زہر ملایا اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے پیش کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے وہ گوشت کھایا اور فرمایا: اس نے اس کھانے میں زہر ملایا ہے۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم اس کو قتل نہ کر دیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں۔ میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے کوے میں اس زہر کے اثر کو پہچانتا رہتا تھا۔
Haidth Number: 11322
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴/۱۱۳۲۲) تخریج: اخرجہ البخاری: ۲۶۱۷، ومسلم: ۲۱۹۰ (انظر: ۱۳۲۸۵)

Wazahat

فوائد: … آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو وحی کے ذریعے معلوم ہوا تھا کہ اس کھانے میں زہر ملایا گیا ہے، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کی کچھ مقدار تناول فرما چکے تھے۔