Blog
Books
Search Hadith

یہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا معجزہ تھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی لاٹھی کسی صحابی کے لیے روشن ہو گئی،یہاں تک کہ وہ گھر پہنچ گیا

۔ (۵/۱۱۳۲۲)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْد الْخُدْرِیِّ قَالَ: ہَاجَتِ السَّمَائُ، مِنْ تِلْکَ اللَّیْلَۃِ، فَلَمَّا خَرَجَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِصَلَاۃِ الْعِشَاء ِ الْآخِرَۃِ، بَرَقَتْ بَرْقَۃٌ، فَرَأَی قَتَادَۃَ بْنَ النُّعْمَانِ فَقَال: مَا السُّرَییَا قَتَادَۃُ؟ قَال: عَلِمْتُ یَا رَسُولَ اللَّہِ! أَنَّ شَاہِدَ الصَّلَاۃِ قَلِیلٌ، فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَشْہَدَہَا۔ قَال: ((فَإِذَا صَلَّیْتَ فَاثْبُتْ حَتَّی أَمُرَّ بِکَ ۔)) فَلَمَّا انْصَرَفَ أَعْطَاہُ الْعُرْجُونَ وَقَال: ((خُذْ ہَذَا فَسَیُضِیئُ أَمَامَکَ عَشْرًا، وَخَلْفَکَ عَشْرًا، فَإِذَا دَخَلْتَ الْبَیْتَ، وَتَرَائَیْتَ سَوَادًا، فِی زَاوِیَۃِ الْبَیْتِ، فَاضْرِبْہُ قَبْلَ أَنْ یَتَکَلَّمَ، فَإِنَّہُ شَیْطَانٌ۔)) قَال: فَفَعَلَ فَنَحْنُ نُحِبُّ ہَذِہِ الْعَرَاجِینَ لِذَلِکَ۔ (مسند احمد: ۱۱۶۴۷)

سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رات کو آسمان بادو باراں والا ہو گیا، جب نبی ٔ کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز عشا کے لیے گئے اور بجلی چمکی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا قتادہ بن نعمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو دیکھ لیا اور پوچھا: قتادہ! کون سی چیز تم کو اس وقت میں لے آئی ہے؟ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرا خیال تھا کہ نمازی کم ہوں گے، اس لیے میں نے چاہا کہ چلو میں تو پہنچ جاؤں۔یہ سن کر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم نماز پڑھ لو تو میرے آنے تک اپنی جگہ پر ہی بیٹھے رہنا۔ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو ان کو ایک کھجور کی شاخ دی اور فرمایا: یہ شاخ لے لو، یہ تمہارے آگے اور پیچھے دس دس (ہاتھ) تک روشنی پیدا کرے گی، جب تم گھر میں داخل ہو جاؤ اور گھر کے ایک کونے میں کوئی وجود دیکھ لو تو کلام کرنے سے پہلے اس کو مارنا، کیونکہ وہ شیطان ہو گا۔ پس انھوں نے ایسے ہی کیا، ہم اسی وجہ سے ان شاخوں اور چھڑیوں کو پسند کرتے ہیں۔
Haidth Number: 11322
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵/۱۱۳۲۲) تخریج: حدیث حسن اخرجہ البزار: ۶۲۰ (انظر: ۱۱۶۲۴)

Wazahat

فوائد: … یہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا معجزہ تھا کہ چھڑی نے روشنی دینا شروع کر دی، سیدنا قتادہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو نماز عشا میں آنے کی وجہ سے یہ شرف حاصل ہوا۔ ذہن نشین کر لیں کہ فرائض و واجبات اور مستحبات کی ادائیگی اور ممنوعات و محرّمات سے اجتناب دنیا و آخرت میں باعث ِ عزت و شرف ہے اور اسی چیز میں انجام بخیر و عافیت ہے۔