Blog
Books
Search Hadith

صحابۂ کرام کا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی موجودگی میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا ادب کرنا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے آثار سے تبرک حاصل کرنا

۔ (۱۰/۱۱۳۲۲)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَال: دَخَلَ عَلَیْنَا النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ عِنْدَنَا، فَعَرِقَ، وَجَائَتْ أُمِّی بِقَارُورَۃٍ، فَجَعَلَتْ تَسْلُتُ الْعَرَقَ فِیہَا، فَاسْتَیْقَظَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَال: یَا أُمَّ سُلَیْمٍ مَا ہَذَا الَّذِی تَصْنَعِینَ؟ فَقَالَتْ: ہَذَا عَرَقُکَ نَجْعَلُہُ فِی طِیبِنَا وَہُوَ مِنْ أَطْیَبِ الطِّیبِ۔ (مسند احمد: ۱۲۴۲۳)

سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور ہمارے ہاں قیلولہ کیا، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو پسینہ آیا تو میری ماں ایک شیشی لے کر آئیں اور اس میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا پسینہ جمع کرنے لگیں، اتنے میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیدار ہو گئے اور فرمایا: ام سلیم! یہ کیا کر رہی ہو؟ انھوں نے کہا: یہ آپ کو پسینہ ہے، ہم اس کو اپنی خوشبو میں مِکس کریں گے، جبکہ یہ پسینہ تو سب سے پاکیزہ اور اچھی خوشبو ہے۔
Haidth Number: 11322
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۰/۱۱۳۲۲) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول (انظر: ۱۲۳۹۶)

Wazahat

فوائد: … جیسے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا وجود متبرّک تھا، اسی طرح آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے وجود سے نکلنے والی اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے وجود کو مس کرنے والی چیز بھی تبرّک والی ہو جاتی تھی، جیسے کپڑے، پسینہ، بال وغیرہ۔