Blog
Books
Search Hadith

صحابۂ کرام کا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی پینے کی جگہ اور وضو سے بچے سے پانی سے تبرک حاصل کرنا

۔ (۱۵/۱۱۳۲۲)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، دَخَلَ عَلَی أُمِّ سُلَیْمٍ وَفِی الْبَیْتِ قِرْبَۃٌ مُعَلَّقَۃٌ، فَشَرِبَ مِنْ فِیہَا وَہُوَ قَائِمٌ قَال: فَقَطَعَتْ أُمُّ سُلَیْمٍ فَمَ الْقِرْبَۃِ فَہُوَ عِنْدَنَا۔ (مسند احمد: ۱۲۲۱۲)

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی ٔ کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، سیدہ ام سلیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے پاس گئے اور جبکہ گھر میں لٹکا ہوا ایک مشکیزہ تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کھڑے ہو کر اس سے پانی پیا، سیدہ ام سلیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے مشکیزے کا منہ کاٹ لیا، اب وہ ہمارے پاس موجود ہے۔
Haidth Number: 11322
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۵/۱۱۳۲۲) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ ابن بنت انس، وھو البراء بن زید اخرجہ الترمذی فی الشمائل : ۲۱۵، والطحاوی فی شرح مشکل الآثار : ۲۱۱۰(انظر: ۱۲۱۸۸)

Wazahat

Not Available