Blog
Books
Search Hadith

صحابۂ کرام کا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی پینے کی جگہ اور وضو سے بچے سے پانی سے تبرک حاصل کرنا

۔ (۱۶/۱۱۳۲۲)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ أَنَسٍ عَنْ أُمِّہِ، قَالَتْ: دَخَلَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَفِی الْبَیْتِ قِرْبَۃٌ مُعَلَّقَۃٌ، فَشَرِبَ مِنْہَا قَائِمًا فَقَطَعْتُ فَاہَا وَإِنَّہُ لَعِنْدِی۔ (مسند احمد: ۲۷۹۷۶)

۔(دوسری سند) سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اپنے ماں سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریف لائے اور گھر میں ایک مشکیزہ لٹک رہا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کھڑے ہو کر اس سے پانی پیا اور اس نے مشکیزہ کا منہ کاٹ لیا، اب وہ میرے پاس موجود ہے۔
Haidth Number: 11322
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۶/۱۱۳۲۲) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول (انظر: ۲۷۴۳۰)

Wazahat

فوائد: … دراصل یہ واقعہ سیدہ کبشہ بنت ثابت انصاریہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے ساتھ پیش آیا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے اور کھڑے ہو کر ان کے مشکیزے سے پانی پیا، انھوں نے اس حصے کو کاٹ کر اپنے پاس رکھ لیا، وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دہن مبارک والی جگہ کی برکت کی امید وارتھیں۔ (ملاحظہ ہو: جامع ترمذی: ۱۸۹۲، ابن ماجہ: ۳۴۲۳، مسند احمد: ۲۷۴۴۸)