Blog
Books
Search Hadith

صحابۂ کرام کا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی پینے کی جگہ اور وضو سے بچے سے پانی سے تبرک حاصل کرنا

۔ (۱۷/۱۱۳۲۲)۔ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِی جُحَیْفَۃَ، عَنْ أَبِیہِ قَال: رَأَیْتُ قُبَّۃً حَمْرَائَ مِنْ أَدَمٍ لِرَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، وَرَأَیْتُ بِلَالًا خَرَجَ بِوَضُوئٍ لِیَصُبَّہُ فَابْتَدَرَہُ النَّاسُ، فَمَنْ أَخَذَ مِنْہُ شَیْئًا تَمَسَّحَ بِہِ، وَمَنْ لَمْ یَجِدْ مِنْہُ شَیْئًا أَخَذَ مِنْ بَلَلِ یَدِ صَاحِبِہِ۔ (مسند احمد: ۱۸۹۶۷)

سیدنا سیدنا ابو جحیفہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے چمڑے کا سرخ رنگ کا چھوٹا سا خیمہ دیکھا، وہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے نصب کیا گیا تھا، پھر میں نے سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو دیکھا، وہ وضو کا پانی لائے تاکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر ڈالیں (اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وضو کریں)، پس لوگ (وضو والا پانی سے تبرک حاصل کرنے کے لیے) لپکے، جس کو کچھ پانی مل گیا، اس نے اس کو اپنے جسم پر مل دیا اور جو آدمی پانی حاصل نہ کر سکا، اس نے اپنے ساتھی کے ہاتھ کی تری سے پانی لینا شروع کر دیا۔
Haidth Number: 11322
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۷/۱۱۳۲۲) تخریج: اخرجہ البخاری: ۳۷۶، ۵۷۸۶، ومسلم: ۲۵۰ (انظر: ۱۸۷۶۰)

Wazahat

فوائد: … پہلے یہ بات گزر چکی ہے کہ جہاں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا وجود بابرکت تھا، وہاں وہ چیز بھی برکت والی ہو جاتی تھی، جو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے وجودِ مبارک کو مس کرتی تھی، تبرک حاصل کرنے کی مزید مثالیں ابھی تک جاری ہیں۔