Blog
Books
Search Hadith

صحابۂ کرام کاآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے مبارک ہاتھ اور انگلیوں کے اثر سے تبرک حاصل کرنا

۔ (۱۸/۱۱۳۲۲)۔ عَنْ أَنَسٍ قَال: کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّی الْغَدَاۃَ جَائَ خَدَمُ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ بِآنِیَتِہِمْ فِیہَا الْمَائُ، فَمَا یُؤْتَی بِإِنَائٍ إِلَّا غَمَسَ یَدَہُ فِیہَا، فَرُبَّمَا جَائُوہُ فِی الْغَدَاۃِ الْبَارِدَۃِ فَغَمَسَ یَدَہُ فِیہَا۔ (مسند احمد: ۱۲۴۲۸)

سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ جب نبی ٔ کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فجر کی نماز ادا کر لیتے تو اہل مدینہ کے نوکر چاکر برتن لے کر آ جاتے، ان میں پانی ہوتا تھا، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس جو برتن بھی لایا جاتا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس میں ہاتھ ڈبو دیتے تھے، بسا اوقات تو ایسے ہوتا کہ لوگ سردی والی صبح کو پانی لے آتے تھے، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پھر بھی اپنا ہاتھ ڈبو دیتے تھے۔
Haidth Number: 11322
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۸/۱۱۳۲۲) تخریج: اخرجہ مسلم: ۲۳۲۴ (انظر: ۱۲۴۰۱)

Wazahat

فوائد: … اس طرح سے وہ پانی بابرکت ہو جاتا تھا اور صحابۂ کرام اس سے برکت حاصل کرتے تھے، اس حدیث ِ مبارکہ میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے حسن اخلاق کا بیان بھی موجود ہے۔