Blog
Books
Search Hadith

صحابۂ کرام کاآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے مبارک ہاتھ اور انگلیوں کے اثر سے تبرک حاصل کرنا

۔ (۲۰/۱۱۳۲۲)۔ حَدَّثَنَا یُونُسُ، قَال: حَدَّثَنَا الْعَطَّافُ، قَال: حَدَّثَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَقَالَ غَیْرُیُونُسَ ابْنُ رَزِینٍ أَنَّہُ نَزَلَ الرَّبَذَۃَ ہُوَ وَأَصْحَابٌ لَہُ یُرِیدُونَ الْحَجَّ، قِیلَ لَہُمْ: ہَاہُنَا سَلَمَۃُ بْنُ الْأَکْوَعِ صَاحِبُ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَأَتَیْنَاہُ فَسَلَّمْنَا عَلَیْہِ، ثُمَّ سَأَلْنَاہُِ فَقَال: بَایَعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِیَدِی ہَذِہِ ، وَأَخْرَجَ لَنَا کَفَّہُ کَفًّا ضَخْمَۃً، قَال: فَقُمْنَا إِلَیْہِ فَقَبَّلْنَا کَفَّیْہِ جَمِیعًا۔(مسند احمد: ۱۶۶۶۶)

جناب عطاف کہتے ہیں: عبد الرحمن بن رزین اپنے ساتھیوں سمیت ربذہ مقام پر اترے، وہ حج کرنے کے لیے جا رہے تھے، ان سے کسی نے کہا کہ اللہ کے رسول کے صحابی سیدنا سلمہ بن اکوع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ یہاں موجود ہیں، وہ کہتے ہیں: پس ہم ان کے پاس آئے، ان کو سلام کہا اور پھر ہم نے ان سے سوالات کیے، انھوں نے کہا: میں نے اس ہاتھ سے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیعت کی تھی، پھر انھوں نے اپنا ہاتھ نکالا، ان کی ہتھیلی بڑی تھی، پس ہم نے اٹھ کر ان کی طرف گئے اور ان کی دونوں ہتھیلیوں کا بوسہ لیا۔
Haidth Number: 11322
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۲۰/۱۱۳۲۲) تخریج: اسنادہ حسن اخرجہ البخاری فی الادب المفرد : ۹۷۳، والطبرانی فی الاوسط : ۶۶۱ (انظر: ۱۶۵۵۱)

Wazahat

فوائد: … یہ تابعین عظام اور سلف صالحین کی نبی ٔ کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے گہری محبت کا نتیجہ ہے۔