Blog
Books
Search Hadith

آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اہل بیت کی معیشت کا بیان اس موضوع سے متعلقہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی احادیث

۔ (۳۶/۱۱۳۲۲)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ: أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَمْ یَجْتَمِعْ لَہُ غَدَائٌ، وَلَا عَشَائٌ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ، إِلَّا عَلَی ضَفَفٍ۔ (مسند احمد: ۱۳۸۹۵)

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ تنگی اور قلت کی وجہ سے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس روٹی اور گوشت والا دوپہر کا کھانا اور شام کا کھانا جمع نہیں ہوا۔
Haidth Number: 11322
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

Not Available

Wazahat

فوائد: … ضَفَف کے مزید دو معانی بھی کیے گئے ہیں: ایک لوگوں کا اجتماع اور اکٹھ، یعنی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم علیحدہ کھانا نہیں کھاتے تھے، بلکہ لوگوں کے ساتھ تناول فرماتے تھے اور دوسرا معنییہ ہے کہ کھانے والوں کے تعداد کھانے کی مقدار سے زیادہ ہوتی تھی۔