Blog
Books
Search Hadith

نبی ٔ کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پسندیدہ ماکولات کا بیان

۔ (۴۷/۱۱۳۲۲)۔ عَنْ حَکِیمِ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ أَبِیہِ قَال: دَخَلْتُ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی بَیْتِہِ، فَرَأَیْتُ عِنْدَہُ قَرْعًا فَقُلْت: یَا رَسُولَ اللّٰہِ مَا ہَذَا؟ قَال: ہَذَا قَرْعٌ نُکَثِّرُ بِہِ طَعَامَنَا۔ (مسند احمد: ۱۹۳۱۱)

سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی ٔ کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے گھر گیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہاں کدو دیکھے، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ کیا ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ کدو ہیں، ہم زیادہ تر اس کو اپنے کھانے میں استعمال کرتے ہیں۔
Haidth Number: 11322
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۷/۱۱۳۲۲) تخریج: اسنادہ صحیح اخرجہ ابن ماجہ: ۳۳۰۴ (انظر: ۱۹۱۰۱)

Wazahat

فوائد: … کدو کے طبّی فوائد بھی ہیں، لیکن ہمیں نبی ٔ کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی پسند سمجھ کر ہی استعمال کرنا چاہیے، اس چیز کی برکت زیادہ ہو گی۔