Blog
Books
Search Hadith

نبی ٔ کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پسندیدہ ماکولات کا بیان

۔ (۵۲/۱۱۳۲۲)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ صَنَعْنَا لِرَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَخَّارَۃً فَأَتَیْتُہُ بِہَا فَوَضَعْتُہَا بَیْنَیَدَیْہِ فَاطَّلَعَ فِیہَا فَقَالَ: ((حَسِبْتُہُ لَحْمًا۔)) فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِأَہْلِی فَذَبَحُوا لَہُ شَاۃً۔ (مسند احمد: ۱۴۶۳۵)

سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے نبی ٔ کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے سنگریزوں کا ایک برتن بنایا ہوا تھا، میں وہ برتن آپ کے پاس لایا اور اسے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے رکھ دیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس میں جھانکا اور فرمایا: میرا خیال ہے کہ اس میں گوشت ہے۔ میں نے اس چیز کا ذکر گھر والوں سے کیا (اور ہم سمجھ گئے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو گوشت کھانے کی خواہش ہے) پس انہوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے بکری ذبح کی۔
Haidth Number: 11322
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۲/۱۱۳۲۲) تخریج: حدیث صحیح أخرجہ ابویعلی: ۲۰۷۹، ۲۰۸۰، وابن حبان: ۷۰۲۰، والحاکم: ۴/۱۱۱ (انظر: ۱۴۵۸۱)

Wazahat

فوائد: … سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اینڈ فیملی کو اس سے اندازہ ہو گیا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو گوشت کی چاہت ہو رہی، لہذا انھوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اس چاہت کو پورا کیا۔