Blog
Books
Search Hadith

کھانے سے متعلقہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے آداب کا بیان

۔ (۵۴/۱۱۳۲۲)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، قَال: مَا عَابَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ طَعَامًا قَطُّ، کَانَ إِذَا اشْتَہَاہُ أَکَلَہُ، وَإِذَا لَمْ یَشْتَہِہِ تَرَکَہُ۔ (مسند احمد: ۱۰۱۴۶)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کبھی بھی کھانے کا عیب نہیں نکالا، اگر چاہا تو کھا لیااور اگر نہ چاہا تو نہیں کھایا۔
Haidth Number: 11322
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۴/۱۱۳۲۲) تخریج: اخرجہ البخاری: ۵۴۰۹، ومسلم: ۲۰۶۴ (انظر: ۱۰۱۴۱)

Wazahat

فوائد: … یہ نبی ٔ کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے حسن اخلاق کی اعلی مثال تھی، کھانے کا عیب نکالنے سے تیار کرنے والے کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور اس کا دل ٹوٹ جاتا ہے، جبکہ نبی ٔ مہربان ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تو کسی کا دل توڑنے والے نہیں تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تو اپنے خون کے پیاسوں کا دل مول لے لیتے تھے۔