Blog
Books
Search Hadith

کھانے سے متعلقہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے آداب کا بیان

۔ (۵۵/۱۱۳۲۲)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَال: مَا أَکَلَ نَبِیُّ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی خِوَانٍ، وَلَا فِی سُکُرُّجَۃٍ، وَلَا خُبِزَ لَہُ مُرَقَّقٌ قَال: قُلْتُ لِقَتَادَۃ: فَعَلَامَ کَانُوا یَأْکُلُونَ؟ قَال: عَلَی السُّفَرِ۔ (مسند احمد: ۱۲۳۵۰)

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نہ نبی ٔ کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دسترخوان پر کھاتے تھے، نہ چھوٹے چھوٹے برتنوں میں اور نہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے پتلی بڑی روٹی بنائی جاتی تھی۔ میں نے جناب قتادہ سے کہا: تو پھر وہ کس چیز پر کھانا کھایا کرتے تھے؟ انھوں نے کہا: بس عام سے دسترخوان پر (جو زیادہ تر چمڑے کا گولائی کی شکل میں ہوتا تھا)۔
Haidth Number: 11322
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۵/۱۱۳۲۲) تخریج: اخرجہ البخاری: ۵۳۸۶، ۵۴۱۵(انظر: ۱۲۳۲۵)

Wazahat

فوائد: … آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سادہ سا کھانا سادے سے انداز میں تناول فرما لیتے اور بس، اب دورِ حاضر میں جو اہتمام کھانے پینے کے لیے ہوتا ہے، عصرِ نبوی میں اس قسم کا اہتمام عبادت کے لیے ہوتا تھا، جو چیز اس وقت اصل تھی، وہ ہمارے دور میں فرع بن گئی اور اُس دور کی فرعی چیز ہمارے لیے اصل بن گئی۔