Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی نیند اور بستر کا تذکرہ

۔ (۱۱۳۲۸)۔ عَنْ عَائِشَۃَ، قَالَتْ: مَا کُنْتُ أَلْقَی النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنَ السَّحَرِ، وَفِی رِوَایَۃٍ: مِنْ آخِرِ اللَّیْلِ إِلَّا وَھُوَ عِنْدِی نَائِمًا۔ (مسند احمد: ۲۵۵۷۵)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو سحری کے وقت یا رات کے آخری حصہ میں اپنے ہاں سویا ہوا پاتی۔
Haidth Number: 11328
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۳۲۸) تخریج:اخرجہ مسلم: ۷۴۲(انظر: ۲۵۰۶۱)

Wazahat

فوائد:… آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رات کے مختلف حصوں میں قیام کرتے تھے، رات کے بالکل آخری میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کچھ دیر آرام کر کے نمازِ فجر ادا کرتے تھے۔ جیسے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اللہ کے نبی داؤد علیہ السلام کے بارے فرمایا: افضل قیام قیام داؤد ہے، وہ آدھی رات آرام کرتے پھر ایک تہائی رات قیام کرتے، پھر آخری چھٹا حصہ آرام کرتے۔ اسی طرح رات کا آخری حصہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بھی آرام فرماتے۔ (عبداللہ رفیق)