Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لباس اور زینت کا بیان

۔ (۱۱۳۳۴)۔ عَنْ قَتَادَۃَ، قَالَ: قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ: أَیُّ اللِّبَاسِ کَانَ أَعَجَبَ، (قَالَ عَفَّانُ: أَوْ أَحَبَّ) إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ؟ قَالَ: الْحِبَرَۃُ۔ (مسند احمد: ۱۲۴۰۴)

قتادہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے دریافت کیا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کونسا لباس سب سے زیادہ پسند تھا؟ انہوں نے جواب دیا: یمن کی سوتی اور دھاری دار چادر۔
Haidth Number: 11334
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۳۳۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۸۱۲،ومسلم: ۲۰۷۹(انظر: ۱۲۳۷۷)

Wazahat

فوائد:… یہیمن کا سب سے پسندیدہ اور قیمتی کپڑا ہوتا تھا، یہ نرم ہوتا تھا اور خوبصورتی اور مضبوطی سے بنا جاتا تھا، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا جسد اطہر بھی نرم اور خوبصورت تھا، اس لیےیہ لباس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے زیادہ موافق تھا، ایسا لباس جلدی میلا بھی نہیں ہوتا۔