Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لباس اور زینت کا بیان

۔ (۱۱۳۴۱)۔ عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ قَیْسٍ، عَنْ أَبِیْہِ، قَالَ: قَالَ أَبِی: لَوْ شَہِدْتَّنَا وَنَحْنُ مَعَ نَبِیِّنَا ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِذَا أَصَابَتْنَا السَّمَائُ، حَسِبْتَ أَنَّ رِیْحَنَا رِیْحُ الضَّأْنِ، إِنَّمَا لِبَاسُنَا الصُّوْفُ۔ (مسند احمد: ۱۹۹۹۶)

سیدنا عبداللہ بن قیس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: کاش کہ تم وہ منظر دیکھتے کہ جب ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ہوتے اور بارش ہونے لگتی، تو تم گمان کرتے کہ ہماری بو بھیڑوں والی بو ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا لباس اون کاہوتا تھا۔
Haidth Number: 11341
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۳۴۱) تخریج:حدیث صحیح، اخرجہ ابوداود: ۴۰۳۳، الترمذی: ۲۴۷۹،وابن ماجہ: ۳۷۵۸(انظر: ۱۹۷۵۸)

Wazahat

فوائد:… یہ مکروہ اور ناپسندیدہ بو ہوتی ہے، جو صحابۂ کرام کو بڑی ناپسند تھی لیکن لباس کے سلسلے میں کوئی اور چارۂ کار نہیں تھا۔