Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لباس اور زینت کا بیان

۔ (۱۱۳۵۰)۔ عَنْ قَتَادَۃَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَا أَرْکَبُ الْأُرْجُوَانَ وَلَا أَلْبَسُ الْمُعَصْفَرَ وَلَا أَلْبَسُ الْقَمِیصَ الْمُکَفَّفَ بِالْحَرِیرِ قَالَ وَأَوْمَأَ الْحَسَنُ إِلٰی جَیْبِقَمِیصِہِ وَقَالَ أَلَا وَطِیبُ الرِّجَالِ رِیحٌ لَا لَوْنَ لَہُ أَلَا وَطِیبُ النِّسَاء ِ لَوْنٌ لَا رِیحَ لَہُ۔)) (مسند احمد: ۲۰۲۱۷)

سیدنا عمران بن حصین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نہ سرخ رنگ کی ریشم کی چادر پر سوار ہوں گا، نہ عصفر بوٹی سے رنگا کپڑا پہنوں گا اور نہ ایسی قمیص پہنوں گا، جس کے گریبان اور آستینوں پر ریشم لگا ہوا ہو۔ ساتھ ہی حسن نے اپنی قمیص کے گریبان کیطرف اشارہ کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مزید فرمایا: خبردار!مردوں کی خوشبو وہ ہے، جس کی مہک ہو لیکن اس میں رنگ نہ ہو اورعورتوں کی خوشبو وہ ہے، جس میں رنگ ہو اور خوشبو کی مہک نہ ہو۔
Haidth Number: 11350
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۳۵۰) تخریج: حسن لغیرہ دون قولہ: ’ولا البس القمیص المکفف بالحریر فقد صح ما یخالفہ، وھذا اسناد لم یمسع الحسن البصری من عمران، أخرجہ ابوداود: ۴۰۴۸، وأخرجہ مختصرا الترمذی: ۲۷۸۸ (انظر: ۱۹۹۷۵)

Wazahat

فوائد:… دیکھیں حدیث نمبر (۸۱۶۸)