Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے قیام اللیل اور وتر وغیرہ کا بیان

۔ (۱۱۳۶۳)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ شَقِیْقٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا : أَکَانَ نَبِیُّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّی صَلَاۃَ الضُّحٰی؟ قَالَتْ: لَا، إِلَّا أَنْ یَجِیْئَ مِنْ مَغِیْبَۃٍ، قَالَ: قُلْتُ: أَکَانَ یُصَلِّی جَالِسًا؟ قَالَتْ: بَعْدَ مَا حَطَمَہُ النَّاسُ، قَالَ: قُلْتُ: أَکَانَ یَقْرَأُ السُّوْرَۃَ؟ فَقَالَتْ: الْمُفَصَّلَ، قَالَ: قُلْتُ: أَکَانَ یَصُوْمُ شَہْرًا کُلَّہُ؟ قَالَتْ: مَا عَلِمْتُہُ صَامَ شَھْرًا کُلَّہُ إِلَّا رَمَضَانَ، وَلَا أَعْلَمُہُ أَفْطَرَ شَہْرًا کُلَّہُ حَتّٰییُصِیْبَ مِنْہُ حَتّٰی مَضٰی لِوَجْھِہِ، قَالَ یَزِیْدُ: یَقْرِنُ، وَکَذٰلِکَ قَالَ أَبُوْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ۔ (مسند احمد: ۲۵۸۹۹)

عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے سوال کیا: کیا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم چاشت کی نماز ادا کیا کرتے تھے؟ انہوںنے کہا: نہیں،ہاں جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سفر سے واپس تشریف لاتے تو پڑھ لیتے۔ میں نے پوچھا: کیانبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیٹھ کر نماز ادا کیا کرتے تھے؟ انھوں نے کہا: جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم زیادہ عمر والے ہوگئے تو بیٹھ کر نماز ادا کیا کرتے تھے۔ میں نے پوچھا: کیا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سورتوں کوملا کر پڑھا کرتے تھے؟ انہوںنے کہا: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مفصل سورتیں پڑھاکرتے تھے۔ میں نے سوال کیا: آیا رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پورا مہینہ بھی روزے رکھاکرتے تھے؟ انہوںنے کہا: میرے علم کے مطابق آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ماہ رمضان کے علاوہ کبھی بھی پورا مہینہ روزے نہیں رکھے اور میرے علم کے مطابق آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کبھی بھی پورا مہینہ روزوں کا ناغہ بھی نہیں کیا۔وفات تک آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا یہ معمول رہا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہر ماہ کچھ نہ کچھ روزے ضروررکھا کرتے تھے۔ یزید کی روایت میں یقرأ کی بجائے یقرن کا لفظ ہے۔ (یعنی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مفصل سورتیں ملا کر پڑھا کرتے تھے)۔
Haidth Number: 11363
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۳۶۳) تخریج: أخرجہ مسلم: ۷۱۷ (انظر: ۲۵۳۸۵)

Wazahat

فوائد:… ان تمام مسائل کی وضاحت ان سے متعلقہ ابواب میں ہو چکی ہے۔ حَطَمَہُ النَّاسُ : لوگوں نے اسے بوڑھا کر دیا،یعنی وہ آدمی لوگوں کے مسائل و مشاکل حل کرنے کی وجہ سے وقت سے پہلے بوڑھا ہو گیا۔