Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اولاد،اہل بیت اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ازواج امہات المؤمنین کا تذکرہ سیدہ فاطمہ زہراء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا تذکرہ

۔ (۱۱۳۷۱)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الزُّبَیْرِ، أَنَّ عَلِیًّا ذَکَرَ ابْنَۃَ أَبِی جَہْلٍ، فَبَلَغَ ذٰلِکَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَقَالَ: ((إِنَّمَا فَاطِمَۃُ بَضْعَۃٌ مِنِّی،یُؤْذِیْنِی مَا آذَاھَا وَیُنْصِبُنِی مَا أَنْصَبَہَا۔)) (مسند احمد: ۱۶۲۲۲)

سیدنا عبداللہ بن زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ابو جہل کی بیٹی سے نکاح کی باتیں کیں، جب یہ خبر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تک پہنچی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے، جس بات سے اسے دکھ پہنچتا ہے، مجھے بھی اس سے دکھ پہنچتا ہے اور جو بات اسے غمگین کرتی ہے، مجھے بھی اس بات سے رنج ہوتا ہے۔
Haidth Number: 11371
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۳۷۱) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، اخرجہ الترمذی: ۳۸۶۹ (انظر: ۱۶۱۲۳)

Wazahat

فوائد:… ابو جہل کییہ بیٹی مسلمان تھی اور سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا ان سے نکاح کرنا جائز تھا، چونکہ سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو تکلیف اور پریشانی ہو سکتی تھی، جیسا کہ سوکنوں کے مسائل ہوتے ہیں، اس لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی بیٹی کا دفاع کیا، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا علی کے لیے اس نکاح کو حرام نہیں قرار دیا تھا۔