Blog
Books
Search Hadith

دختران رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سیدہ رقیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا اور سیدہ ام کلثوم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا تذکرہ

۔ (۱۱۳۸۷)۔ ثَنَا ابْنُ أَبِیْ خَالِدٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِیْ أَوْفٰییَقُوْلُ: لَوْ کَانَ بَعْدَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَبِیٌّ مَا مَاتَ اِبْنُہُ اِبْرَاہِیْمُ۔ (مسند احمد: ۱۹۳۱۹)

اسماعیل بن ابی خالد سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: سیدنا ابن ابی اوفی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اگر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بعد بھی کوئی نبی آنا ہوتا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بیٹے سیدنا ابراہیم علیہ السلام فوت نہ ہوتے۔
Haidth Number: 11387
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۳۸۷) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۶۰۰، ۱۷۹۱، ۴۲۵۵(انظر: ۱۹۱۰۹)

Wazahat

فوائد:… اس باب سے معلوم ہواکہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ایک فرزند کا نام ابراہیم تھا، یہ سیدہ ماریہ قبطیہ کے بطن سے پیدا ہوئے تھے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے رضاعت کے لیے سیدنا ابو سیف کی اہلیہ سیدہ ام سیف کے حوالے کیا تھا، یہ اٹھارہ ماہ کی عمر میں وفات پا گئے۔