Blog
Books
Search Hadith

اہل بیت اطہار کا ذکر خیر

۔ (۱۱۳۸۹)۔ عَنْ أَبِی الْمُعَذَّلِ عَطِیَّۃَ الطُّفَاوِیِّ، عَنْ أَبِیہِ أَنَّ أُمَّ سَلَمَۃَ حَدَّثَتْہُ، قَالَتْ: بَیْنَمَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی بَیْتِییَوْمًا، إِذْ قَالَتِ الْخَادِمُ إِنَّ عَلِیًّا وَفَاطِمَۃَ بِالسُّدَّۃِ، قَالَتْ: فَقَالَ لِی: ((قُومِی فَتَنَحَّیْ لِی عَنْ أَہْلِ بَیْتِی۔)) قَالَتْ: فَقُمْتُ فَتَنَحَّیْتُ فِی الْبَیْتِ قَرِیبًا، فَدَخَلَ عَلِیٌّ وَفَاطِمَۃُ وَمَعَہُمَا الْحَسَنُ وَالْحُسَیْنُ، وَہُمَا صَبِیَّانِ صَغِیرَانِ، فَأَخَذَ الصَّبِیَّیْنِ فَوَضَعَہُمَا فِی حِجْرِہِ فَقَبَّلَہُمَا، قَالَ: وَاعْتَنَقَ عَلِیًّا بِإِحْدَییَدَیْہِ وَفَاطِمَۃَ بِالْیَدِ الْأُخْرٰی، فَقَبَّلَ فَاطِمَۃَ وَقَبَّلَ عَلِیًّا، فَأَغْدَفَ عَلَیْہِمْ خَمِیصَۃً سَوْدَائَ فَقَالَ: ((اللَّہُمَّ إِلَیْکَ لَا إِلَی النَّارِ أَنَا وَأَہْلُ بَیْتِی۔)) قَالَتْ: فَقُلْتُ: وَأَنَا یَا رَسُولَ اللّٰہِ!، فَقَالَ: ((وَأَنْتِ۔)) (مسند احمد: ۲۷۰۷۵)

ابو معذل عطیہ طفاوی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے ان کو بیان کرتے ہوئے کہا: ایک دن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میرے گھر میں تشریف فرما تھے کہ خادم نے کہا: سیدنا علی اور سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا دروازے پر آئے ہوئے ہیں۔ یہ سن کر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ام سلمہ! تم اٹھ کر میرے اہل بیت سے ذرا الگ ہو جائو، سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتی ہیں:میں اٹھ کر ان کے قریب ہی کمرے میں ایک طرف ہوگئی۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آئے، ان کے ہمراہ سیدنا حسن اور سیدنا حسین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بھی تھے، وہ ابھی چھوٹے بچے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دونوں بچوں کو پکڑ کر اپنی گود میں بٹھا لیا، ان کو بوسے دیئے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک ہاتھ سے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو اور دوسرے ہاتھ سے سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو اپنے ساتھ ملا لیا اور آپ نے سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو اور سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو بوسے دیئے اور ایک سیاہ چادر ان سب کے اوپر ڈال دی اور فرمایا: یا اللہ! میں اور میرے اہل بیت تیری طرف آتے ہیں، جہنم کی طرف نہیں۔ ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اور میں بھی؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اور تم بھی۔
Haidth Number: 11389
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۳۸۹) تخریج: اسنادہ ضعیف، ابو المعذل عطیۃ الطفاوی، وابوہ من رجال التعجیل، اخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱۲/ ۷۳، والطبرانی فی الکبیر : ۲۶۶۷ (انظر: ۲۶۵۴۰)

Wazahat

Not Available