Blog
Books
Search Hadith

دوسری زوجۂ رسول ام المؤمنین سیدہ سودہ بنت زمعہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا تذکرہ

۔ (۱۱۴۰۶)۔ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: لَمَّا کَبِرَتْ سَوْدَۃُ وَہَبَتْ یَوْمَہَا لِی فَکَانَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقْسِمُ لِی بِیَوْمِہَا مَعَ نِسَائِہِ، قَالَتْ: وَکَانَتْ أَوَّلَ امْرَأَۃٍ تَزَوَّجَہَا بَعْدَہَا۔ (مسند احمد: ۲۴۸۹۹)

ہشام اپنے والد (عروہ) سے بیان کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے بیان کیا کہ ام المؤمنین سیدہ سودہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا جب عمر رسیدہ ہوگئیں تو انہوںنے اپنی باری مجھے ہبہ کر دی اور نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کی باری والا دن بھی مجھے دیا کرتے تھے۔ ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے نکاح کے بعد یہ پہلی بیوی تھیں جو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی زوجیت میں آئیں۔
Haidth Number: 11406
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۴۰۶) تخریج: حدیث صحیح دون قولھا: وکانت اول امرأۃ تزوجھا بعدی فقد تفرد بہ شریک النخعی وھو سییء الحفظ، اخرجہ البخاری: ۵۲۱۲ دون الجملۃ المنکرۃ، وأخرجہ مسلم: ۱۴۶۳ولم یسق لفظہ، انما احال علی حدیث جریر وقال: وزاد فی حدیث شریک: قالت: وکانت اول امرأۃ تزوجھا بعدی (انظر: ۲۴۳۹۵)

Wazahat

فوائد:… حافظ ابن حجر نے کہا: سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا یہ کہنا کہ وہ پہلی خاتون تھیں، جس سے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میرے بعد شادی کی، ا س سے مراد نکاح ہے، یعنی سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا نکاح سیدہ سودہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے پہلے ہوا تھا، لیکن بالاتفاق ان کی رخصتی سیدہ سودہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی رخصتی کے بعد ہوئی تھی۔