Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے عقد نکاح کی تاریخ، رخصتی کا بیان، اس وقت ان کی عمر اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہاں حاضری کا تذکرہ

۔ (۱۱۴۰۹)۔ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: تَزَوَّجَنِی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مُتَوَفَّی خَدِیجَۃَ قَبْلَ مَخْرَجِہِ إِلَی الْمَدِینَۃِ بِسَنَتَیْنِ أَوْ ثَلَاثٍ، وَأَنَا بِنْتُ سَبْعِ سِنِینَ، فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِینَۃَ جَائَتْنِی نِسْوَۃٌ وَأَنَا أَلْعَبُ فِی أُرْجُوحَۃٍ وَأَنَا مُجَمَّمَۃٌ فَذَہَبْنَ بِی فَہَیَّأْنَنِی وَصَنَعْنَنِی، ثُمَّ أَتَیْنَ بِی رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَبَنٰی بِی وَأَنَا بِنْتُ تِسْعِ سِنِینَ۔ (مسند احمد: ۲۶۹۲۹)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ام المؤمنین سیدہ خدیجہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی وفات کے بعد مدینہ منورہ کی طرف روانگی سے دویاتین سال قبل نکاح کیا، جبکہ میری عمر سات سال تھی۔ جب ہم مدینہ منورہ آئے تو چند خواتین میرے پاس آئیں، جبکہ میں جھولا جھول رہی تھی اور میرے بال کندھوں تک تھے، وہ عورتیں مجھے لے گئیں اور انہوں نے مجھے تیار کیا اور بنا سنوار دیا اور پھر مجھے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس لے گئیں اور میری رخصتی کر دی۔ اس وقت میری عمر نو برس تھی۔
Haidth Number: 11409
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۴۰۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۸۹۴، ۵۱۳۳، ومسلم: ۱۴۲۲ (انظر: ۲۶۳۹۷)

Wazahat

فوائد:… شریعت ِ اسلامیہ میں عقل، نقلی علوم کے تابع ہے، نقلی علوم سے مراد قرآن و حدیث ہیں، شادی اور نکاح کے بارے ایک قانون یہ ہے کہ جب رخصتی ہونے لگے تو وہ مرد اور عورت بالغ ہوں اور ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرنے پر رضامند ہوں، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی پہلی شادی پر غور کریں کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پچیس برس کے نوجوان تھے اور سیدہ خدیجہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا چالیس برس کی بیوہ تھیں، چونکہ دونوں راضی تھے، اس لیے ہر ایک نے قبول کیا،یہی معاملہ ان احادیث کا ہے کہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نو برس کی عمر میں بالغ ہو گئیں، جبکہ اس عمر میں خواتین کے بالغ ہو جانے کی دیگر مثالیںبھی موجود ہیں، اس وقت رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی عمر ترپن برس تھی، چونکہ دونوں طرف سے رضامندی تھی، بلکہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو تو بڑی سعادت کا حصول ہو رہا تھا، اس لیے ہمیں یہ حق نہیں ہے کہ ہم اپنی عقل کو دخل دیں کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی عمر نو برس ہو اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ترپن برس اور شادی کر دی جائے۔