Blog
Books
Search Hadith

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی رسول اکرم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہاں مقبولیت، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ان سے محبت اور مباح کاموں میںآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا اپنی اہلیہ کی خواہش کو پورا کرنے کا بیان

۔ (۱۱۴۲۰)۔ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: اِنَّہُ لَیُہَوِّنُ عَلَیَّ أَنِیْ رَأَیْتُ بِیَاضَ کَفِّ عَائِشَۃَ فِی الْجَنَّۃِ۔ (مسند احمد: ۲۵۵۹۰)

ام المؤمنین سید عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا میرے لیےیہ بات اطمینان بخش ہے کہ میں نے عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی ہتھیلی کی چمک جنت میں دیکھی ۔
Haidth Number: 11420
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۴۲۰) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ مصعب بن اسحاق (انظر: ۲۵۰۷۶)

Wazahat

فوائد:… اس روایت کو شیخ البانی نے درج ذیل الفاظ کے ساتھ صحیحہ میں ذکر کیا ہے: اس میں سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی عظیم منقبت بیان کی گئی ہے کہ وہ جنت میں نہ صرف آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیوی ہوں گی، بلکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس چیز پر اتنے خوش ہیں کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو موت کے سکرات اور سختیاں ہلکی محسوس ہو رہی ہیں۔