Blog
Books
Search Hadith

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی رسول اکرم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہاں مقبولیت، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ان سے محبت اور مباح کاموں میںآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا اپنی اہلیہ کی خواہش کو پورا کرنے کا بیان

۔ (۱۱۴۲۴)۔ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ أَبِیہِ، أَنَّ عَائِشَۃَ قَالَتْ لِلنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَا رَسُولَ اللّٰہِ، کُلُّ نِسَائِکَ لَہَا کُنْیَۃٌ غَیْرِی، فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((اکْتَنِی أَنْتِ أُمَّ عَبْدِ اللّٰہِ۔)) فَکَانَ یُقَالُ لَہَا: أُمُّ عَبْدِ اللّٰہِ حَتّٰی مَاتَتْ وَلَمْ تَلِدْ قَطُّ۔ (مسند احمد: ۲۵۶۹۶)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے سوا آپ کی تمام ازواج نے کنیت رکھی ہوئی ہے۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے فرمایا: تم ام عبداللہ کنیت رکھ لو۔ پس ان کو ام عبد اللہ کہا جاتا رہا، یہاں تک کہ کوئی بچہ جنم دیئے بغیر سیدہ وفات پا گئیں۔
Haidth Number: 11424
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۴۲۴) تخریج: حدیث صحیح، اخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۲۳/۳۵، عبد الرزاق: ۱۹۸۵۸(انظر: ۲۵۱۸۱)

Wazahat

فوائد:… سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی بہن سیدہ اسماء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے بیٹے کا نام عبد اللہ تھا، سیدہ عائشہ کی کنیت ام عبد اللہ اسی ان کے بھانجے کی وجہ سے رکھی گئی تھی۔