Blog
Books
Search Hadith

واقعۂ افک ،سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی آزمائش اور سات آسمانوں کے اوپر سے ان کی براء ت کا نزول

۔ (۱۱۴۳۴)۔ عَنْ عَائَشَۃ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: لَمَّا نَزَلَ عُذْرِیْ قَامَ رَسُوْلُ اللّٰہِ عَلَی الْمِنْبَرِ، فَذَکَر ذٰلِکَ وَتَلا الْقُرْآنَ، فَلَمَّا نَزَلَ أَمَرَ بِرَجُلَیْنِ وَامْرَأَۃً فَضَرَبُوْا حَدَّھُمْ۔ (مسند احمد: ۲۴۵۶۷)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا بیان ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے میری براء ت کا اعلان نازل ہوا، تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم منبر پر کھڑے ہوئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کا تذکرہ کیا اور قرآن کی نازل شدہ آیت کی تلاوت فرمائی اور منبر سے نیچے اتر کر آپ نے دو مردوں اور ایک عورت پر تہمت کی حد جاری کرنے کا حکم صادر فرمایا۔
Haidth Number: 11434
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۴۳۴) تخریج: حدیث حسن، اخرجہ ابوداود: ۴۴۷۴، والترمذی: ۳۱۸۱، وابن ماجہ: ۲۵۶۷ (انظر: ۲۴۰۶۶)

Wazahat

Not Available