Blog
Books
Search Hadith

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی ذہانت و فہم کی شدت و کثرت اور اشعار، تاریخ، طب اور شہرۂ آفاق فقہ سے واقفیت کا بیان

۔ (۱۱۴۳۷)۔ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ، قَالَ: کَانَ عُرْوَۃُیَقُولُ لِعَائِشَۃَ: یَا أُمَّتَاہُ! لَا أَعْجَبُ مِنْ فَہْمِکِ، أَقُولُ: زَوْجَۃُ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَبِنْتُ أَبِی بَکْرٍ، وَلَا أَعْجَبُ مِنْ عِلْمِکِ بِالشِّعْرِ وَأَیَّامِ النَّاسِ، أَقُولُ: ابْنَۃُ أَبِی بَکْرٍ وَکَانَ أَعْلَمَ النَّاسِ أَوْ وَمِنْ أَعْلَمِ النَّاسِ، وَلٰکِنْ أَعْجَبُ مِنْ عِلْمِکِ بِالطِّبِّ، کَیْفَ ہُوَ؟ وَمِنْ أَیْنَ ہُوَ؟ قَالَ: فَضَرَبَتْ عَلٰی مَنْکِبِہِ، وَقَالَتْ: أَیْ عُرَیَّۃُ! إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَسْقَمُ عِنْدَ آخِرِ عُمْرِہِ أَوْ فِی آخِرِ عُمْرِہِ، فَکَانَتْ تَقْدَمُ عَلَیْہِ وُفُودُ الْعَرَبِ مِنْ کُلِّ وَجْہٍ، فَتَنْعَتُ لَہُ الْأَنْعَاتَ وَکُنْتُ أُعَالِجُہَا لَہُ فَمِنْ ثَمَّ۔ (مسند احمد: ۲۴۸۸۴)

عروہ سے مروی ہے کہ وہ سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے کہا کرتے تھے: اماں جان! میں آپ کی ذہانت اور سمجھ داری پر تعجب نہیں کرتا، کیونکہ میں کہہ سکتا ہوں کہ آپ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی زوجہ اور ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی دختر ہیں۔ (اس لیے سمجھ دار ہونا تعجب انگیز نہیں)، مجھے آپ کے علم اشعار اور تاریخی معلومات پر بھی تعجب نہیں، میں کہہ سکتا ہوں کہ آپ ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی دختر ہیں، جو کہ اشعار اور تاریخ کے متعلق سب سے زیادہ علم رکھتے تھے۔ مجھے تو آپ کی طبی معلومات پر تعجب ہے کہ یہ آپ کو کیسے حاصل ہوا؟تو انہوں نے میری بات سن کر میرے کاندھے پر اپنا ہاتھ مار کر کہا: اے عُرَیَّۃُ! آخری عمر میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیمار رہتے تھے تو آپ کی خدمت میں اطراف و اکناف سے عرب و فود آیا کرتے تھے اوروہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے مختلف دوائیں اور نسخے بیان کرتے اور میں آپ کا علاج معالجہ کیا کرتی تھی۔ مجھے یہ معلومات اس طرح حاصل ہوئیں۔
Haidth Number: 11437
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۴۳۷) تخریج: خبر صحیح، اخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۳/ ۲۹۵،والبزار: ۲۶۶۲ (انظر: ۲۴۳۸۰)

Wazahat

فوائد:… عروہ کی تصغیر عُرَیَّۃُ ، پیار کی وجہ سے ایسے کہا۔