Blog
Books
Search Hadith

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے جبریل علیہ السلام کو دیکھنے، اُن کا اِن کوسلام کہنے اور ان کے دیگر فضائل کا بیان

۔ (۱۱۴۴۰)۔ (وَعَنْہَا مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یَا عَائِشَۃُ! ھٰذَا جِبْرِیْلُ عَلَیْہِ السَّلَامُ وَھُوَ یَقْرَأُ عَلَیْکِ السَّلَامَ۔)) فَقُلْتُ: عَلَیْکَ وَعَلَیْہِ السَّلَامُ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہُ، تَرَی مَا لَا نَرٰییَا رَسُوْلَ اللّٰہِ۔ (مسند احمد: ۲۵۳۶۹)

۔(دوسری سند) ام المؤمنین سیدۂ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے عائشہ! یہ جبریل علیہ السلام ہیں اور وہ تمہیں سلام کہہ رہے ہیں۔ میں نے کہا:عَلَیْکَ وَعَلَیْہِ السَّلَامُ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہُ،اے اللہ کے رسول! آپ وہ دیکھتے ہیں جو ہم نہیں دیکھ سکتے۔
Haidth Number: 11440
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۴۴۰) تخریج: اخرجہ البخاری: ۳۷۶۸ ، ومسلم: ۲۴۴۷ (انظر: ۲۴۸۵۷)

Wazahat

Not Available