Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی چھٹی زوجہ ام المؤمنین سیدہ ام حبیبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا

۔ (۱۱۴۵۰)۔ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ أُمِّ حَبِیبَۃَ، أَنَّہَا کَانَتْ تَحْتَ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ جَحْشٍ، وَکَانَ أَتَی النَّجَاشِیَّ، وَقَالَ عَلِیُّ بْنُ إِسْحَاقَ: وَکَانَ رَحَلَ إِلَی النَّجَاشِیِّ فَمَاتَ، وَأَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تَزَوَّجَ أُمَّ حَبِیبَۃَ، وَإِنَّہَا بِأَرْضِ الْحَبَشَۃِ زَوَّجَہَا إِیَّاہُ النَّجَاشِیُّ، وَمَہَرَہَا أَرْبَعَۃَ آلَافٍ، ثُمَّ جَہَّزَہَا مِنْ عِنْدِہِ وَبَعَثَ بِہَا إِلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَعَ شُرَحْبِیلَ بْنِ حَسَنَۃَ، وَجِہَازُہَا کُلُّہُ مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِیِّ، وَلَمْیُرْسِلْ إِلَیْہَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِشَیْئٍ، وَکَانَ مُہُورُ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَرْبَعَ مِائَۃِ دِرْہَمٍ۔ (مسند احمد: ۲۷۹۵۳)

عروہ سے روایت ہے، وہ سیدہ ام حبیبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے بیان کرتے ہیں کہ وہ عبید اللہ بن جحش کی زوجیت میں تھی، وہ نجاشی کے ہاں گیا تھا اور وہیں (مرتد ہو کر) مر گیا۔ سیدہ ام حبیبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا حبشہ ہی میں تھیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے نکاح کر لیا، ان کا رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے نکاح نجاشی نے کیا تھا اور اسی نے آپ کی طرف سے ان کو چار ہزار دیناربطور مہر ادا کئے تھے۔ پھر اس نے ان کے سفر کی تیاری کرکے ان کو شرجیل بن حسنہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں روانہ کیا تھا۔ ان کی مکمل تیاری اور سازو سامان نجاشی کی طرف سے تھا، اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کوئی چیز نہیںبھیجی تھی۔ باقی ازواج کے مہر چار سو درہم تھے۔
Haidth Number: 11450
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۴۵۰) تخریج:صحیح، قالہ الالبانی، اخرجہ ابوداود: ۲۱۰۷، ۲۱۰۸،والنسائی: ۶/۱۱۹ (انظر: ۲۷۴۰۸)

Wazahat

فوائد:… سیدہ ام حبیبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا نام رملہ تھا، سیدنا ابو سفیان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی بیٹی تھیں،یہ بعثت سے سترہ ماہ قبل پیدا ہوئی تھیں، عبید اللہ بن جحش سے ان کی شادی ہوئی، پھر یہ میاں بیوی دونوں مسلمان ہو گئے اور ہجرت کر کے حبشہ چلے گئے، وہاں عبید اللہ تو نصرانی ہو کر مر گیا، لیکن سیدہ اسلام پر قائم رہیں، پھر نجاشی نے ان کا رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے نکاح کر دیا تھا۔