Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ساتویں زوجہ ام المؤمنین سیدہ زینب بنت جحش ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا

۔ (۱۱۴۵۳)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: کَانَتْ زَیْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ تَفْخُرُ عَلٰی نِسَائِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تَقُوْلُ: إِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ أَنْکَحَنِیْ مِنَ السَّمَائِ۔ (الحدیث)(مسند احمد: ۱۳۳۹۴)

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ ام المؤمنین سیدہ زینب بنت جحش ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی باقی بیویوں پر فخر کرتے ہوئے کہا کرتی تھیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ میرا نکاح اللہ تعالیٰ نے آسمان پر سے کیا تھا۔
Haidth Number: 11453
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۴۵۳) تخریج:اخرجہ البخاری: ۷۴۲۰، ۷۴۲۱ (انظر: ۱۳۳۶۱)

Wazahat

فوائد:… یہ سیدہ زینب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا اعزاز تھا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ان کا نکاح آسمانوں پر سے خود اللہ تعالیٰ نے کیا تھا۔ بَابُ الثَّامِنَۃِ مِنْ أَزْوَاجِہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أُمِّ الْمُؤْمِنِیْنَ زَیْنَبَ بِنْتِ خُزَیْمَۃَ الْھِلَالِیَّۃِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی آٹھویں بیوی ام المؤمنین سیدہ زینب بنت خزیمۃ ہلالیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا مسند احمد میں سیدہ زینب بن خزیمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا تذکرہ نہیں ہے، یہ زینب بنت خزیمہ بن عبداللہ بن عمر بن عبد مناف تھی، ان کی کنیت ام المساکین تھی،یہ پہلے سیدنا عبداللہ بن جحش ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی زوجیت میں تھیں، غزوۂ احد میں جب ان کی شہادت ہوگئی تونبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے نکاح کر لیا، سیدہ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہاں دو یا تین ماہ ہی گزارے تھے کہ ان کا انتقال ہوگیا، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی اور انہیں مدینہ کے قبرستان بقیع غرقد میں دفن کیا گیا۔