Blog
Books
Search Hadith

ان خواتین کا تذکرہ جن سے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نکاح کیا،یا جنہوں نے اپنے آپ کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے ہبہ کر دیا اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کے ساتھ خلوت اختیار نہیں کییا وہ خواتین کہ جن سے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نکاح کا وعدہ کیا

۔ (۱۱۴۷۰)۔ عَنْ عُرْوَۃَ، عَنْ أُمِّ شَرِیْکٍ: اِنَّہَا کَانَتْ مِمَّنْ وَھَبَتْ نَفْسَہَا لِلنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۲۸۱۷۳)

سیدہ ام شریک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ وہ ان خواتین میں سے ہے، جنھوں نے اپنے آ پ کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے ہبہ کیا تھا۔
Haidth Number: 11470
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۴۷۰) تخریج: اسنادہ صحیح، اخرجہ النسائی فی الکبری : ۸۹۲۸(انظر: ۲۷۶۲۱)

Wazahat

فوائد:… خاتون کا اپنے آپ کو کسی کے لیے ہبہ کر دینا،یہ صرف رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا خاصہ تھا، یعنی خواتین اپنے آپ کو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے ہبہ سکتی تھیں، اس کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مرضی ہوتی تھے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان سے خود نکاح کر لیںیا کسی سے کروا دیں۔