Blog
Books
Search Hadith

ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے پیالہ توڑنے کے واقعہ میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے عدل اور آپ کے اخلاق کا ظہور

۔ (۱۱۴۷۹)۔ عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا قَالَتْ: مَا رَأَیْتُ صَانِعَۃَ طَعَامٍ مِثْلَ صَفِیَّۃَ، أَہْدَتْ إِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِنَائً فِیہِ طَعَامٌ وَفِیْ لَفْظٍ وَہُوَ عِنْدِیْ، فَمَا مَلَکْتُ نَفْسِیْ أَنْ کَسَرْتُہُ فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! مَا کَفَّارَتُہُ؟ فَقَالَ: ((إِنَائٌ کَإِنَائٍ وَطَعَامٌ کَطَعَامٍ۔)) (مسند احمد: ۲۵۶۷۰)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے ام المؤمنین سیدہ صفیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا جیسا کھانا تیار کرتے کسی کو نہیں دیکھا، انہوںنے کھانے کا ایک پیالہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں بھجوایا۔ دوسری روایت کے الفاظ ہیں کہ اس روز نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میرے ہاں تھے، میں غیرت کی وجہ سے اپنے آپ کو کنٹرول نہ کر سکی اور میں نے وہ پیالہ توڑ ڈالا۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اب اس کا کفارہ کیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: برتن جیسا برتن اور کھانے جیسا کھانا۔
Haidth Number: 11479
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

Not Available

Wazahat

فوائد:… نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیویاں آپ کی خواہشات کا خیال رکھتیں اور آپ کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرتی رہتی تھیں۔ آپ اگر کسی دوسری اہلیہ کے ہاں ہوتے تو کھانا وغیرہ ادھر ہی بھیج دیتی تھیں تاکہ آپ کھانا تناول کر لیں۔ عام عورتوں کی طرح امہات المؤمنین کو بھی آپس میں ایک دوسری پر غیرت آجاتی تھی،یہ ایسا طبعی معاملہ ہے کہ شاید ہی اس پر کنٹرول کیا جا سکے، اسی لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بھی اس کو زیادہ محسوس نہیں کیا، کہتے ہیں کہ ایک خاتون پورے جہاں کو اپنے اندر سما سکتی ہے، البتہ ایک سوکن کو نہیں سما سکتی۔