Blog
Books
Search Hadith

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ آپ کی بعض ازواج کا حیلہ کرنے کا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ان کی ایذائوں کو برداشت کرنے، ان سے درگزر کرنے اور گھر کے اندر انکساری کا رویہ اختیار کرنے کا بیان

۔ (۱۱۴۸۸)۔ عَنِ الْأَسْوَدِ قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَۃَ: مَا کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَصْنَعُ فِیْ أَھْلِہِ؟ قَالَتْ: کَانَ فِیْ مِہْنَۃِ أَھْلِہِ، فَاِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاۃُ خَرَجَ إِلَی الصَّلَاۃِ۔ (مسند احمد: ۲۴۷۳۰)

اسود سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے دریافت کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم گھر آکر کیا کچھ کرتے تھے؟ انھوں نے کہا: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اہل خانہ کے کاموں میں ہاتھ بٹاتے، نماز کا وقت ہوتا تو نماز کے لیے تشریف لے جاتے۔
Haidth Number: 11488
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۴۸۸) تخریج: اخرجہ البخاری: ۶۷۶ (انظر: ۲۴۲۲۶)

Wazahat

فوائد:… امہات المؤمنین اگرچہ نبی کی بیویاں اور ساری امت میں سے نہایت نمایاں مقام کی حامل تھیں، تاہم بتقضائے بشریت ان کے مابین بھی سوکنون والی لڑائی اور ناراضگی کی نوبت آہی جاتی تھی،یہ خواتین کا ایسا طبعی معاملہ ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم آسانی کے ساتھ اس کو برداشت کر جاتے تھے۔