Blog
Books
Search Hadith

خادم رسول سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور دیگر خدام رسول کا تذکرہ

۔ (۱۱۴۸۹)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: خَدَمْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَشْرَ سِنِینَ، فَمَا أَمَرَنِی بِأَمْرٍ فَتَوَانَیْتُ عَنْہُ أَوْ ضَیَّعْتُہُ فَلَامَنِی، فَإِنْ لَامَنِی أَحَدٌ مِنْ أَہْلِ بَیْتِہِ إِلَّا قَالَ: ((دَعُوہُ فَلَوْ قُدِّرَ۔)) أَوْ قَالَ: ((لَوْ قُضِیَ أَنْ یَکُونَ کَانَ۔)) (مسند احمد: ۱۳۴۵۱)

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی رسول کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی دس برس تک خدمت کی۔ (ایک روایت میں نو سال کا ذکر ہے)آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے جو حکم بھی دیا اور پھر مجھ سے اس بارے میں کوتاہی ہو گئییا نقصان ہو گیا اورآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے گھر میں سے کسی نے بھی مجھے برابھلا کہا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے: اسے چھوڑ دو،اگر ایسا ہونا مقدر میں ہوتا تو وہ ہو جاتا ۔
Haidth Number: 11489
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۴۸۹) تخریج: حدیث صحیح (انظر: ۱۳۴۱۸)

Wazahat

فوائد:… سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ہو جانے والے نقصان کو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تقدیر کی طرف منسوب کر کے بچے کو تسلی دے دیتے۔ دس سال کے طویل عرصے میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خدمت کرنے والے ایک بچے کو ملامت تک نہیں کیا، سبحان اللہ! یہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا در گزر کرنے کا پہلو تھا، بلکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تو اپنے خون کے پیاسوں اور اپنے دشمنوں کو بھی معاف کر دینے والے تھے، اب قابل غور بات یہ ہے کہ ہمارا اپنے خادموں اور نوکروں کے ساتھ کیسا سلوک ہے؟