Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بعض غلاموں کا تذکرہ

۔ (۱۱۴۹۳)۔ عَنْ بُرَیْدَۃَ الْأَسْلَمِیِّ مِنْ حَدِیْثٍ طَوِیْلٍ: اِنَّ سَلْمَانَ الْفَارِسِیَّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ نَظَرَ اِلَی الْخَاتَمِ الَّذِیْ عَلٰی ظَہْرِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَآمَنَ بِہِ وَکَانَ لِلْیَہُوْدٍ فَاشْتَرَاہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِکَذَا وَکَذَا، الْحَدِیْثَ۔ (مسند احمد: ۲۴۱۳۸)

سیدنا بریدہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، یہ ایک طویل حدیث ہے، اس میں ہے کہ سیدنا سلمان فارسی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی پشت مبارک پر مہر نبوت کو دیکھا اور ایمان لے آئے، یہیہودیوں کی ملکیت میں تھے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو خرید لیا تھا۔
Haidth Number: 11493
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۴۹۳) تخریج: اسنادہ حسن (انظر: ۲۳۷۳۷)

Wazahat

فوائد:… سیدنا سلمان فارسی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے مناقب میں اس طویل حدیث کا ذکر آئے گا۔