Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بعض غلاموں کا تذکرہ

۔ (۱۱۴۹۷)۔ عَنْ أَبِی مُوَیْہِبَۃَ مَوْلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: أُمِرَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ یُصَلِّیَ عَلٰی أَہْلِ الْبَقِیعِ، فَصَلّٰی عَلَیْہِمْ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَیْلَۃً ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَلَمَّا کَانَتْ اللَّیْلَۃُ الثَّانِیَۃَ قَالَ: ((یَا أَبَا مُوَیْہِبَۃَ أَسْرِجْ لِی دَابَّتِی۔)) قَالَ: فَرَکِبَ فَمَشَیْتُ حَتَّی انْتَہٰی إِلَیْہِمْ فَنَزَلَ عَنْ دَابَّتِہِ وَأَمْسَکَتِ الدَّابَّۃُ وَوَقَفَ عَلَیْہِمْ، أَوْ قَالَ قَامَ عَلَیْہِمْ، فَقَالَ: ((لِیَہْنِکُمْ مَا أَنْتُمْ فِیہِ۔)) الْحَدِیْثَ۔ (مسند احمد: ۱۶۰۹۲)

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے غلام سیدنا ابومویہبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہواکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اہل بقیع کے حق میں دعائے مغفرت کریں تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تین مرتبہ ان کے حق میں دعائیں کیں، جب دوسری رات تھی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ابو مویہبہ! میری سواری پر پلان کسو۔ اس پر آپ سوار ہوگئے اور میں بھی ساتھ ساتھ پیدل چلتا گیا، آگے جا کر آپ اپنی سواریسے نیچے اترے اور میں سواری کو پکڑے کھڑا رہا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اہل بقیع کے پاس جا کھڑے ہوئے اور فرمایا: تم جس حال میں ہو تمہیںیہ حالت مبارک ہو۔
Haidth Number: 11497
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۴۹۷) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ عبید بن جبیر، والحکمُ بن فصِیل مختلف فیہ، اخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۳/ ۳۴۰، والطبرانی فی الکبیر : ۲۲/ ۸۷۲ (انظر: ۱۵۹۹۶)

Wazahat

فوائد:… آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے مزید غلاموں کے نام درج ذیل ہیں:ـ سیدنا اسامہ، سیدنا زید بن حارثہ، سیدنا ثوبان، سیدنا ابو کتبہ اوس، سیدنا صالح حبشی معروف شقران، سیدنا رباح اسود نوبی، سیدنایسار راعی، سیدنا ابو یسار زید، سیدنا مدعم، سیدنا رفاعہ بن زید جزامی، سیدنا مامور قبطی، سیدنا واقد، سیدنا ابو واقد، سیدنا انجشہ، سیدنا شمعون بن زید، سیدنا ابو ریحانہ اور سیدنا ابو بکرہ نفیع بن حارث ۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بعض لونڈیوں کے نام درج ذیل ہیں: سیدہ ام ایمن، سیدہ سلمیٰ ام رافع، سیدہ ماریہ اور ان کی بہن سیدہ قیصر اور سیدہ ریحانہ رضی اللہ عنہن۔ ابن جوزی نے لکھا ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے (۴۳) غلام اور گیارہ لونڈیاں تھیں۔