Blog
Books
Search Hadith

اہل کتاب میں سے ہونے والے مسلمان کے لیے دو اجروں کا بیان

۔ (۱۱۶)۔عَنْ أَبِیْ مُوْسَی الْأَشْعَرِیِّ ؓ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ کَانَتْ لَہُ أَمَۃٌ فَعَلَّمَہَا فَأَحْسَنَ تَعْلِیْمَہَا وَ أَدَّبَہَا فَأَحْسَنَ تَأْدِیْبَہَا وَ أَعْتَقَہَا فَتَزَوَّجَہَا فَلَہُ أَجْرَانِ، وَعَبْدٌ أَدَّی حَقَّ اللّٰہِ وَ حَقَّ مَوَالِیْہِ وَ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْکِتَابِ آمَنَ بِمَا جَائَ بِہِ عِیْسٰی وَمَا جَائَ بِہِ مُحَمَّدٌ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَلَہُ أَجْرَانِ۔)) (مسند أحمد: ۱۹۷۶۱)

سیدنا ابو موسی اشعریؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جو آدمی اپنی لونڈی کو تعلیم دے اور اچھی تعلیم دے اور اس کی اخلاقی تربیت کرے اور اچھی تربیت کرے اور پھر اس کو آزاد کر کے اس سے شادی کرے تو اس کو دو اجر ملیں گے، (اسی طرح اس کے لیے دو اجر ہیں) جو غلام اللہ تعالیٰ کا حق بھی ادا کرے اور اپنے آقا کا بھی اور اہل کتاب کا وہ آدمی جو پہلے حضرت عیسی ؑکی لائی ہوئی شریعت پر ایمان لایا اور پھر محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کی لائی ہوئی شریعت پر ایمان لایا، اس کے لیے بھی دو اجر ہیں۔
Haidth Number: 116
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۶)تخریج:أخرجہ البخاری: ۹۷، ۳۰۱۱، ۳۴۴۶، ۵۰۸۳، ومسلم: ۱۵۴(انظر: ۱۹۵۳۲)

Wazahat

فوائد: …چونکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ پر ایمان لانے والے اہل کتاب یکے بعد دیگر دو نبیوں پر ایمان لاتے ہیں، اس لیے ان کو دو گنا اجر ملتا ہے۔