Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے جانورں، اونٹوں ، اونٹنیوں، گھوڑوں اور اسلحہ وغیرہ کا بیان

۔ (۱۱۵۲۱)۔ عَنْ عَاصِمٍ قَالَ: رَأَیْتُ عِنْدَ أَنَسٍ قَدَحَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْہِ ضَبَّۃٌ مِنْ فِضَّۃٍ۔ (مسند احمد: ۱۲۴۳۷)

عاصم احول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا بیان ہے کہ میں نے سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا ایک پیالہ دیکھا جس پر چاندی کا جوڑ لگا ہوا تھا۔
Haidth Number: 11521
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۵۲۱) تخریج: أخرجہ مطولا البخاری: ۵۶۳۸ (انظر: ۱۲۴۱۰)

Wazahat

فوائد:… سونے اور چاندی کے برتنوں میں کھانا پینا حرام ہے، لیکن اگر کسی ٹوٹے ہوئے برتن کو جوڑنے کے لیےیہ دھاتیں استعمال کرنی پڑ جائیں تو کوئی حرج نہیں ہے، آجکل ایسے برتن کو جوڑنے کے لیے مختلف اور سستے طریقے دستیاب ہیں، لہٰذا ان ہی کا استعمال ہونا چاہیے، اس مقصد کے لیے سونے اور چاندی کے استعمال سے بچنا چاہیے، کیونکہ اب ان کا استعمال مجبوری نہیں رہا۔ فوائد:… نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے استعمال کی چند چیزوں کا ذکر اس باب میں ہے، ظاہر ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی حیاتِ مبارکہ میں کئی چیزیں استعمال کی ہوں گی اور اصحابِ سیر و تاریخ نے ان کا ذکر بھی ہے، لیکن اب مختلف مساجد اور عجائب گھروں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور صحابۂ کرام کی طرف منسوب کرکے جو چیزیں بطورِ تبرکات سجا دی گئی ہیں، ان کی نسبت کی کوئی سند نہیں ہے، بلکہ حیرانی کی بات یہ ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جس علاقے میں رہتے تھے، اس میں ایسے تبرکات نہیں ملتے اور عرب سے دور دور کے علاقے میں پائے جاتے ہیں۔ {اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ اَفْضَلَ الصَّلوٰۃ وَازْکٰی التَّحِیَّۃِ، اَللّٰھُمَّ أَحْیِنَا عَلٰی سُنَّتِہِ وَتَوَفَّنَا عَلٰی مِلَّتِہِ وَاحْشُرْنَا فِی زُمْرَتِہِ، وَتَحْتَ لِوَائہٖوَاجْعَلْنَامِنْرُّفَقَائِہِوَاَوْرِدْنَاحَوْضَہْوَاسْقِنَا مِنَ یَّدِہِ الشَّرِیْفَۃِ شَرْبَۃً ھَنِیَئۃً مَرْیَئۃً لَا نُظْمَاُ بَعْدَھَا اَبَداً، اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ، وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ خَاتَمِ النَّبِیِّیِّنَ وَاِمَامِ الْمُرْسَلِیْنَ وَعَلٰی آلِہِ وَصَحْبِہِ وَالتَّابِعِیْنَ وَتَابِعِی التَّابِعِیْنَ وَمَنْ تَبِعَ ھُدَاھُمْ بِاِحْسَانٍ اِلٰییَوْمِ الدِّیْنِ، وَسَلِّمْ تَسْلِیْماً کَثِیْراً}