Blog
Books
Search Hadith

نماز عشا کے وقت اور اس کے بعد گفتگو کرنے اور اس کو عَتَمَۃ کہنے کی کراہت کا بیان

۔ (۱۱۶۵)۔ عَنْ أَبِیْ سَلَمَۃَ، سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَاتَغْلِبَنَّکُمُ الْأَعْرَابُ عَلَی اِسْمِ صَلَاتِکُمْ، أَلَا وَاِنَّہَا الْعِشَائُ، وَاِنَّہُمْ یُعْتِمُوْنَ بِالْاِبِلِ أَوْ عَنِ الْاِبِلِ، (وَفِیْ لفظ) اِنّمَا یَدْعُوْنَہَا الْعَتَمَۃَ لِاِعْتَامِہِمْ بِالْاِبِلِ لِحِلَابِہَا۔)) (مسند أحمد: ۴۶۸۸)

سیدنا عبد اللہ بن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: بدّو لوگ تمہاری نمازکے نام پر غالب نہ آ جائیں، خبردار! یہ عشاء کی نماز ہے، چونکہ وہ لوگ اونٹوں کی وجہ سے رات کی تاریکی میں داخل ہو جاتے ہیں۔ ایک روایت میں ہے: وہ اس نماز کو عَتَمَۃ اس لیے کہتے ہیں، کیونکہ وہ اونٹوں کو دوہنے کی وجہ سے تاریکی میں داخل ہو جاتے ہیں۔
Haidth Number: 1165
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۶۵) تخریج: أخرجہ مسلم: ۶۴۴ (انظر: ۴۶۸۸)

Wazahat

Not Available