Blog
Books
Search Hadith

ان خصوصیات و فضائل کا بیان جو سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ میں مشترک ہیں

۔ (۱۱۵۶۸)۔ عَنِ ابْنِ اَبِیْ حَازِمٍ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ اِلٰی عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ فَقَالَ: مَا کَانَ مَنْزِلَۃُ أَبِیْ بَکْرٍ وَعُمَرَ مِنَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ؟ فَقَالَ: کَمَنْزِلَتِہِمَا السَّاعَۃَ۔ (مسند احمد: ۱۶۸۲۹)

ابن ابی حازم سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے علی بن حسین کی خدمت میں آکر عرض کیا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہاں سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا کیا مقام تھا؟ انہوںنے کہا: (ان دو ہستیوں کا وہی مقام تھا) جو اس گھڑی میں ان کا حاصل ہے۔
Haidth Number: 11568
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۵۶۸) تخریج: اسنادہ ضعیف، ابن ابی حازم، لم نعرفہ، فان کان عبد العزیز بن ابی حازم، فالاسناد منقطع، لانہ لم یدرک علی بن الحسین (انظر: ۱۶۷۰۹)

Wazahat

فوائد:… یہ بہت خوبصورت جواب ہے کہ جیسے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ایک کمرے میں مدفون ہیں، ایسے ہییہ اپنی زندگی میں تھے۔