Blog
Books
Search Hadith

ان خصوصیات و فضائل کا بیان جو سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ میں مشترک ہیں

۔ (۱۱۵۷۲)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: اِنْطَلَقْتُ اَنَا وَعَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ وَسَمُرَۃُ بْنُ جُنْدُبٍ فَأَتَیْنَا النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَقَالُوْا لَنَا: انْطَلَقُوْا إِلٰی مَسْجِدِ التَّقْوٰی، فَانْطَلَقْنَا نَحْوَہُ فَاسْتَقْبَلْنَاہُ یَدَاہُ عَلٰی کَاہِلِ أَبِیْ بَکْرٍ وَ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما فَثُرْنَا فِیْ وَجْہِہِ، فَقَالَ: ((مَنْ ھٰؤُلَائِ یَا اَبَا بَکْرٍ؟)) قَالَ: عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ وَاَبُوْ ھُرَیْرَۃَ وَسَمُرَۃَ۔ (مسند احمد: ۱۰۷۷۷)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں، سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا سمرہ بن جندب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں گئے، لوگوں نے ہمیں بتلایا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تو تقویٰ مسجد کی طرف تشریف لے گئے ہیں، ہم بھی ادھر چل دیئے،جب ہم آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے پہنچے تو دیکھا کہ آپ کے ہاتھ سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے کاندھوں پر تھے، ہم نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے چہرے پر غصہ کے آثار محسوس کیے، آپ نے سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے دریافت کیا: یہ کون لوگ ہیں؟ انہوںنے بتلایا کہ یہ سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا سمرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ہیں۔
Haidth Number: 11572
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۵۷۲) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف ابی ھلال ، ولجھالۃ ابی امین (انظر: ۱۰۷۶۷)

Wazahat

فوائد:… مدینہ منورہ کے اطراف میں ایک مسجد کا نام تقوی تھا، شناخت کے لیے مسجد کا کوئی نام بھی رکھا جا سکتا ہے۔