Blog
Books
Search Hadith

ان خصوصیات و فضائل کا بیان جو سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ میں مشترک ہیں

۔ (۱۱۵۷۴)۔ عَنْ عَلِیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کُنْتُ عِنْدَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَقْبَلَ اَبُوْ بَکْرٍ وَعُمَرُ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما فَقَالَ: ((یَا عَلِیُّ! ھٰذَانِ سَیِّدَا کُہُوْلِ اَھْلِ الْجَنَّۃِ وَشَبَابِہَا عَدَا النَّبِیِّیْنَ وَالْمُرْسَلِیْنَ۔)) (مسند احمد: ۶۰۲)

سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں تھا کہ سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تشریف لے آئے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے علی! یہ دونوں جنتی بزرگوں اور نوجوانوںکے سردار ہوں گے، ماسوائے انبیاء و رسل کے۔
Haidth Number: 11574
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۵۷۴) تخریج:حدیث صحیح، اخرجہ الترمذی: ۳۶۶۶،وابن ماجہ: ۹۵(انظر: ۶۰۲)

Wazahat

فوائد:… کُھُوْل کا واحد کَھْل ہے، جو آدمی اپنی عمر کے تیسیا چونتیس برس سے اکاون برس کے درمیان ہوتا ہے، اس کو کَھْل کہتے ہیں، ہم نے اس لفظ کا معنی بزرگ کیا ہے۔ جنت میں تو ہر ایک کو ایک ہی عمر کی نوجوانی ملے گی، اس حدیث سے مراد یہ ہے کہ جو افراد بزرگی اور نوجوانی کی عمر میں وفات پا کر جنت میں جائیں گے، ان کے سردار سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما ہوں گے۔